Ultimate magazine theme for WordPress.

ہمیں یقین ہے کہ آنے والا دور بلوچستان نیشنل پارٹی کا ہوگا غلام نبی مری

0

اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سیاسی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈال رہے

کوئٹہ(یو این اے)بلوچستان نیشل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری، جنرل سیکریٹری میر جمال لانگو، سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈوکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، جوائنٹ سیکریٹری اسماعیل کرد، انفارمیشن سیکریٹری نسیم جاوید ہزارہ، فائنانس سیکریٹری میر اکرم بنگلزئی، لیبر سیکریٹری ملک عطا اللہ کاکڑ، خواتین سیکریٹری محترمہ منورہ سلطانہ، کسان ماہیگیر سیکریٹری ملک ابراہیم شاہوانی، ہیومن رائٹس سیکریٹری پرنس رزاق بلوچ اور پروفیشنل سیکریٹری میر مصطفی سمالانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں نئے دوستوں کی پارٹی میں شمولیت پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا یہ دانشمندانہ سیاسی اقدام قابل صد ستائش ہے۔

آج بلوچستان جس شدید احساس محرومی اور سیاسی عدم استحکام کے مسئلے سے دوچار ہے اس کا راہِ حل مشترکہ عوامی جدوجہد ہے۔ جب تک تمام بلوچ اور بلوچستانی عوام ایک سیاسی ایجنڈے اور ایک پرچم تلے متحد ہو کر جمہوریت کی حقیقی روح کو بحال کرانے اور عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کو محفوظ بنانے کے لئے اپنا کردار ادا نہیں کریں گے

ہم امن اور ترقی کی منزل کو کبھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ ہم قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سیاسی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈال رہے

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.