Ultimate magazine theme for WordPress.

نگراں وفاقی کابینہ کی تشکیل، اراکین آج حلف اٹھائیں گے، پہلا اجلاس بھی ہوگا

0

اسلام آباد (الجزیرہ ویب ڈیسک) نگراں وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت مکمل کرلی گئی، جبکہ کابینہ کے اراکین آج حلف اٹھائیں گے، اور پہلا اجلاس بھی آج ہی ہوگا۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت مکمل کرلی، مختصر کابینہ میں غیر جانبدار اور پروفیشل افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نگراں کابینہ میں 6 بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹ کے نام زیر غور ہیں، کابینہ میں متعلقہ شعبوں میں اچھی ساکھ کے حامل افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نگراں وزیراعظم کابینہ کو محکموں کے حوالے سے خصوصی ٹاسک دیں گے۔

کہا گیا ہے کہ کابینہ انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق کو مدنظر رکھے گی۔ واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی جانب سے اتفاق رائے کے بعد دو روز قبل اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، جس کے بعد انہوں نے اعلیٰ حکام سے کئی ملاقاتیں کیں اور وفاقی کابینہ کیلئے ناموں پر غور کیا

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.