ویب ڈیسک کے مطابق چند روز قبل ختم کئے گئے شہرہ آفاق میوزیکل بینڈ اسٹرنگز بینڈ کے بانی ارکان بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ کے درمیان الوداعی ملاقات کی ہے۔
گلوکار بلال مقصود نے فیس بک پر فیصل کپاڈیہ اور دیگر دوستوں کے ساتھ لی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ فائنل بینڈ میٹنگ۔یاد رہے
کہ دو روز قبل بلال مقصود نے 33 سال تک قائم رہنے والے بینڈ اسٹرنگز کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر 1988 میں اسٹرنگز بینڈز تشکیل دیا تھا مگر بعد میں بینڈ میں صرف دو ہی افراد رہ گئے تھے۔