ویب ڈیسک کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے بھائی اور گلوکار دانیال ظفر کی اژدھے کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دانیال ظفر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کے دوست کو ان کے گلے میں ایک بڑا سا اڑدھا ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دانیال کو پہلے تو اژدھے کے گلے میں ہونے کے باوجود نارمل حالت میں دیکھا جاسکتا ہے لیکن اژدھے کا رخ اپنی طرف ہوتے دیکھ کر دانیال ظفر اپنے دوست کو مدد کے لیے پکارتے یہ کہتے سنے جا سکتے ہیں کہ’برووو یہ تو میری طرف مڑ رہا ہے۔
بعد ازاں دانیال ظفر کو گلے سے اژدھے کو اتارتے اور خوشی میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم دانیال کا صحیح سلامت ہونے پر خوشی سے ڈانس کرنا انٹرنیٹ صارفین کو خاصا بھاگیا اور مداح ان کے خوشی میں ناچتے ہوئے اسٹائل کو خاصا پسند کر نے لگے۔دوسری جانب کچھ صارفین دانیال ظفر کی اس حرکت کو اوور ایکٹنگ بھی قرار دیدیا۔