Ultimate magazine theme for WordPress.

سلمان خان شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

0

الجزیرہ ویب ڈیسک

ممبئی بالی ووڈ سٹار سلمان خان شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی لر فلم’ ٹائیگر 3’کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان 5کلو وزن اٹھاتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

سلمان خان نے ٹوئٹر پر ٹائیگر 3کے سیٹ سے اپنی چوٹ کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے بائیں کندھے پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔سلمان خان نے لکھا جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ دنیا کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا رہے ہو، دنیا کو چھوڑو 5کلو کا ڈمبل اٹھا کر دیکھو، ٹائیگر زخمی ہے۔مداحوں نے سلمان خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاء کی ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.