تمبو( الجزیرہ ویب ڈیسک), رکن صوبائی اسمبلی و مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ جام کمال کی حکومت بلوچستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے بلوچستان میں دیرپا اور ٹھوس منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان جہاں ترقیافتہ ہوجائے گا وہاں عوام کی معیار زندگی میں بھی مثبت تبدیلیاں آئیں گے نصیرآباد سیمت حلقہ انتخابات میں ہماری ترقیاتی منصوبوں کی بدولت اپوزیشن حواس باختہ ہوچکی ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ بی اے پی کی حکومت صوبے کی محرومیوں اور عدم ترقی کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیا ہے بلوچستان اب ترقی کے سفر پر تیزی سے گامزن ہو چکا ہے کوئی بھی طاقت صوبے کے عوام کو ترقی وخوشحالی اور آسودگی سے دور نہیں کر سکے گا
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن امان اور جدید ترقی سے جہاں خوشحالی شروع ہو چکی ہے وہاں عوام کے معیار زندگی میں بھی انقلابی تبدیلیاں آ رہی ہیں وزیر اعلی جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان اب ملک کا تیزی سے ترقی کرنے والا صوبہ بن رہا ہے انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں اہم میگا منصوبوں کی تکمیل سے عوام جلد ہی مستفید ہونگے ہماری عوامی خدمات سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہے ہیں اور ان شا اللہ ہم اپنی عوامی خدمات کے عیوض ایک بار پھر سیاسی مخالفین کو انتخابی اکھاڑے میں ناک آوٹ کریں گے
انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کریں مخالفین جھوٹے پروپگنڈہ کرکے اپنی مردہ سیاست کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔