سوراب کے علاقے گدر کلی علی آباد میں نامعلوم افراد نے واٹر سپلائی اسکیم کے سولر پینلز توڑ دیے، جس کے باعث پانی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مکینوں نے متعلقہ حکام سے سولر پینلز کی فوری مرمت اور پانی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

