جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے رہنما مولانا واسع نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ صوبے کی سیاسی جماعتوں اور عوام کے لیے قابلِ قبول نہیں۔ جمعیت پہلے ہی اس ایکٹ کو مسترد کرچکی ہے اور اس کے خلاف احتجاج کے ساتھ اعلیٰ عدلیہ سے بھی رجوع کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے نیا قانون متعارف کرایا جائے تاکہ صوبے کی سیاسی جماعتوں اور عوام کے تحفظات دور کیے جاسکیں۔


