تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملک کے آئین کے تحفظ کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف اداروں سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ آئین کے دفاع کے لیے متحدہ محاذ تشکیل دیں۔

