میں شکر گزار ہو بی اے پی کے رہنماوں کا جنہوں نے ایک ورکر پر اعتماد کرکے سینیٹ کا ٹکٹ دیا ۔ نصرت شاہین
(کوئٹہ پ۔ر)بلوچستان عوامی پارٹی کی خواتین ونگ کے رہنماء ایڈوکیٹ نصرت شاہین نے اپنے جاری کردہ بیاں میں کہا کہ میں شکر گزار ہو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جنرل سکریٹری منظور کاکڑ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ایڈوکیٹ ونگ کے صدر امید محمد ترین کی بے حد شکر گزارش ہو جنہوں نے اپنے ورکر پے اعتماد کرکے سینیٹ کا ٹکٹ دیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاریخ کی ایک بہت بڑی تبدیلی ہیں کے کسی پارٹی میں ورکرز کو اتنی عزت دی جاتی ہیں اور عوام بھی بلوچستان عوامی پارٹی پے پورا اعتماد کرتی ہیں اور عوام کاجوک در جوک بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا ہی بلوچستان عوامی پارٹی کی مقبولیت ظاہر کرہی ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بلوچستان عوامی پارٹی بلخصوص وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہمشہ پارٹی کے ورکرز کو عزت دی ہے بلکے ان پے اعتماد بھی کیا ہیں۔
ایڈوکیٹ نصرت شاہین نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے مجھ پے اعتماد کیا ہے انشاءاللہ میں اپنی پوری ایمانداری اور محبت کے ساتھ بلوچستان کی عوام بلخصوص خواتین کے حقوق کے لیے بات کرونگی اور بلوچستان کے عوام کی نمائندگی میں پھر پورے کردارادا کرونگی اور ایک بار پر میں جام کمال صاحب کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پے اعتمادی کیا