کوئٹہ (ویب ڈسیک) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے عہدے داروں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے ڈاکٹر مارنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ بانک کریمہ بلوچ کو کینیڈا میں جبری طور پر گمشدہ کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔
کریمہ بلوچ کے قتل پر قوم پر غم وغصہ پایا جاتا ہے کریمہ بلوچ کے قتل کے خلاف پورے ملک میں پرامن احتجاج کا سلسلہ کا اعلان کیا کیاگیا ہے ۔پریس کانفرنس میں مزید بلوچ یکجہتی کمیٹی کے عہدے داروں کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام سے اپیل ہے کہ ہمارے احتجاجی سلسے کا بھر پور حصہ بنے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی مظاہروں میں کسی قسم کا پرتشدد واقعہ پیش نہیں آیا ۔
مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر ہراساں کیاگیا۔دھمکیوں کے باوجوہ احتجاجی مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی عوام کو پرامن احتجاج کرنے سے روکنا غیر آئینی عمل ہے ۔کریمہ بلوچ کے قتل کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام دو جنوری کو کوئٹہ میں گرینڈ احتجاجی ریلی منعقد کی جائے گی