Ultimate magazine theme for WordPress.

ڈیرہ بگٹی: کچھی کینال سے اغوا ہونے والے6 میں سے 4 فٹبالر بازیاب

0

 الجزیرہ ویب ڈیسک

 تحصیل سوئی کے علاقے کچھی کینال سے اغوا ہونے والے مقامی فٹبالر میں  سے چار بازیاب ہوگئے

جبکہ دو کی بازیابی کے لیے اقدامات جاری ہیں

ڈیرہ بگٹی کی ضلعی انتطا میہ کے مطابق 2 فٹبالرز تاحال اغواکاروں کے چنگل میں ہیں جنکی بازیابی کے لیے مختلف اقدامات زیر غور ہیں

یاد رہے مقامی فٹبالرز کو مسلح افراد نے 9 ستمبر کو اس وقت اغوا کیا تھا جب یہ مقامی فٹبالر ڈیرہ بگٹی سے وزیراعلیٰ گولڈ کپ ٹورنامنٹ میں‌ شرکت کھیلنے کے لیے سوئی جار ہے تھے بلوچستان کے نگران وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے کوئٹہ میں بتایا ہے کہ بازیاب فٹبال کھلاڑیوں میں عامر، فیصل، سہیل اور یاسر شامل ہیں۔

ان کے مطابق سکیورٹی ادارے اپنی زمہ داری بخوبی سرانجام دے رہے ہیں اور بہت جلد باقی دو کھلاڑیوں کو بھی بازیاب کروا لیا جائے گا۔

نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ کھلاڑیوں کی بازیابی تمام اداروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے

یاد رہے کہ فٹبال کے کھیلاڑی 9 ستمبر کو ڈیرہ بگٹی سے نامعلوم مسلح افراد نے اغواٰء کیے تھے

بعد میں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ ان فٹبالروں کی اغواء میں وہ ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں جو کافی عرصے سے علاقے میں اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.