کوئٹہ ( الجزیرہ ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان میں ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے کے بعد تین روز سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
مستونگ میں دھما کے نتیجے میں 50افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی کے مطابق نگران وزیراعلی بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے سانحہ مستونگ کے باعث صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ منانے کااعلان کیا ہے۔
جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ سوگ منانے کا مقصد شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی ہے۔نگران وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ تین روزہ سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔