آئندہ انتخابات میں بلوچستان کے 7 وزرائے اعلیٰ حصہ لیں گے
کوئٹہ (یو این اے )آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان کے 7 سابق وزاءاعلیٰ حصہ لیں گے صوبے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمپیئن کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے
کاغذات نامزدگی جمع ہوچکے ہیں جانچ پرتال کا عمل جاری ہے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل قومی و صوبائی اسمبلی کے نشستوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں
اسی طرح جمعیت علما اسلام کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ و چیف آف ساراون نواب محمد اسلم خان رئیسانی بلوچستان اسمبلی کی نشست پر حصہ لے رہے ہیں اسی طرح سابق وزیرا علیٰ بلوچستان و نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری بھی میدان میں ہیں اسی طرح مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بھی بھر پور طور پر 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لیں گے اسی طرح حب سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار صالح بھوتانی بھی اپنے حلقہ انتخاب سے 8فروری کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں
اسی طرح اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی بھی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے بلوچستان میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس مرتبہ 8فروری کے انتخابات میں سب سے اہم بات یہ کہ پی ڈی ایم کے سربراہ و جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان پشین سے قومی اسمبلی کے نشست پر الیکشن لڑیں گے ۔