پنجگور(الجزیرہ ویب ڈیسک)بارڈر بچاؤ تحریک پنجگور کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے فزیکل ویریفکیشن ایک مثبت عمل ہے لیکن بشرطیکہ ایمانداری کے ساتھ ہو اگر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ایمانداری کے ساتھ فزیکل ویریفکشن کرانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے رَنگ ماسٹر فائل کو پبلک کیا جائے بعد میں ویریفکیشن کا عمل شروع کیا جائے ایسا ناہو ویریفکیشن کے بعد ای ٹیگز کی تعداد پہلے سے بھی زیادہ ہوجائیں
ترجمان نے کہا ہم کمانڈنٹ پَنجگْور ریفل اور ڈپٹی کمشنر پَنجگْور سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ فزیکل ویریفکیشن کو سٹی کے اندر کیا جائے کیونکہ بہت سے معزور بیمار اور بوڑھے سفید ریش اسٹوڈنٹس کے نام پر بھی ای ٹیگز ہیں ایسے لوگ کیسے کراسنگ پوائنٹ جاسکتے ہیں ترجمان نے کہا کہ خدارا روزگار کے نام پر لوگوں کی تزلیل کرنا بند کردیں
ترجمان نے کہا ہم تمام سیاسی پارٹیوں کے زمہ داران سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اس مسلے پر اپنا کردار ادا کریں کیونکہ آئے روز انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی طرف سے ہمارے زورگار پر مختلف طریقوں سے قدغن لگایا جارہاہے ترجمان نے کہا اگر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے عوامی رائے کا احترام نہیں کیا تو ہم عوام کے ساتھ ملکر سخت سے سخت احتجاجی تحریک چلائیں گے جسکی تمام تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی