Ultimate magazine theme for WordPress.

گوادر پورٹ کو جلد ٹرانزٹ پورٹ کے طور پر فعال کیا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی

0

 الجزیرہ ویب ڈیسک

گوادر(این این آئی)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کو جلد ٹرانزٹ پورٹ کے طور پر فعال کیا جائے گا کوسٹ گارڈ اور نیوی کی مدد کے لیے محکمہ فشریز کے ویصل مانیٹرنگ سسٹم کو فعال کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار

انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی بھی موجود تھے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ غیر قانونی ٹراولنگ کی روک تھام کیلئے پوری کوشش کررہے ہیں اور اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بھی مدد لی جائے گی انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے پوری تندہی سے کام جاری ہے تاکہ انہیں بروقت پایا تکمیل تک پہنچا کر معاشی سرگرمیاں شروع کی جاسکیں

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن کے انعقاد کا کہا گیا ہے تاہم کوئی حتمی تاریخ یا شیڈول جاری نہیں کیا گیا الیکشن کمیشن سے حتمی تاریخ دینے پر انتخابات کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کردیں گے انہوں نے کہا کہ گوادر میں پینے کے پانی کے مسائل ہیں گزشتہ سال کی نسبت امسال بارشیں کم ہوئی ہیں اس لئے قابل استعمال پانی کے ذخائر احتیاط سے استعمال کئے جارہے ہیں

انہوں نے کہا کہ ایران سے بلوچستان کے علاقوں کو دی جانے والی برقی سپلائی دو ماہ کے لیے متاثر رہتی ہے تاہم دس ماہ تک بلوچستان کے ان علاقوں میں ایران سے بجلی کے مسائل نہیں رہتے میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ غیر قانونی ٹراولنگ کا خاتمہ بلوچستان حکومت کا معاملہ ہے تاہم تدارک کے لئے اشتراکی اقدامات میں وفاق سے بھی معاونت لیں گے

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.