سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکان اسمبلی کی گرفتاری اور حراست کے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔
محمود خان اچکزئی اور راجا ناصر عباس نے ایڈووکیٹ معظم بٹ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، جس میں زیرحراست منتخب نمائندوں کی فوری رہائی اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ منتخب عوامی نمائندوں کو حراست میں رکھنا عوامی مینڈیٹ کو غیر مؤثر بنانے کے مترادف ہے، جبکہ سیاسی وابستگی کی بنیاد پر ارکان اسمبلی کو نشانہ بنانا آئین کے آرٹیکلز 4، 14، 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ زیرحراست ارکان اسمبلی کے مقامِ حراست اور انہیں حراست میں رکھنے کی قانونی وجوہات سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
