صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچ اپنی ہی سرزمین پر اختیار اور وسائل سے محروم ہوکر خانہ بدوشوں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جس کے نتیجے میں عوامی محرومیوں کا ردعمل بغاوت کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو اپنی سرزمین کے وسائل اور فیصلوں میں اختیار ملنا چاہیے۔ صوبے کے مسائل اور محرومیوں کے خاتمے کے لیے عوام کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کرنا ضروری ہے۔

