وادی اوڑک اور ہنہ کے گردونواح میں ڈے ایچ اے کے نام پر لینڈ مافیا کے کارندوں کو روکا جائے:ڈی ایچ اے حکام
کوئٹہ (پ ر) ہنہ اوڑک کے یاسین زئی قبائل نے ڈی ایچ اے کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی اوڑک اور ہنہ کے گردونواح میں ڈے ایچ اے کے نام پر لینڈ مافیا کے کارندوں کو روکا جائے یاسین زئی قبلے کے سربراہ ملک فیصل خان یاسین زئی نے دیگر قبائلی مشران جے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پچاس ہزار ایکٹر اراضی وادی ہنہ ۔اوڑک اور گردونواح میں یاسین زئی قبائل کی قانونی وراثت ہے کوئٹہ میں ڈی ایچ اے اسکیم کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن ان کو نظرانداز کیا گیا تو وہ کسی بندوبست اراضی کو قبول نہیں کرینگے اراضیات کی ملکیت کے حوالے سے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ہنہ اور اوڑک کے علاقوں میں ڈی ایچ اے کا خالد نامی ایک چھوٹا افسر بدگمانیاں پیدا کررہا یے جس بعد قبائل میں تشویش پائی جاتی ہے جس سے وزیر اعظم عمران خان کو بھی آگاہ کیا گیاہے ۔