Ultimate magazine theme for WordPress.

وامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے وکلاء ونگ کی تنظیم ملگری وکیلان کا تعارفی اجلاس

0

عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے وکلاء ونگ کی تنظیم ملگری وکیلان کا تعارفی اجلاس آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ نور اللہ شاہ احساس کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ نجیب اللہ آغا٫ انفارمیشن سکرٹری ایڈوکیٹ خان میر ناصر و ممبران ایڈوکیٹ حمید اللہ کاکڑ اور ایڈوکیٹ مزدلفہ اچکزئی شریک ہوئے.

اجلاس میں مختلف تنظیمی، سیاسی و قانونی امور زیر بحث لائے گئے جن میں صوبہ بھر میں تنظیمی فعالیت اور قانونی شعبے میں فعال ہمفکر ساتھیوں تک رسائی اور انہیں فخر افغان باچاخان کا پیغام پہنچانا شامل تھا۔

اجلاس میں اس امر کا بھی اعادہ کیا گیا کہ سیاسی و تنظیمی تحفظات رکھنے والے ساتھیوں کو فعال کرنے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائینگی اجلاس میں اس بات پر اکتفا کیا گیا کہ فروری کے مہینے میں عدالتیں کھلتے ہی ممبرشپ کا آغاز ایک افتتاحی پروگرام سے کیا جائے گا۔ جس کے بعد باقاعدہ ملگری وکیلان تنظیم کی ممبر سازی کا مرحلہ شروع کیا جائے گا

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.