گرےجویٹ طلباکو روزگار فراہم کرنا ہوگا تاکہ وہ گمراہی کے راستہ پر نہ جائیں،آغا عمر احمد زئی
مزاحمت ترک کرکے قومی دھارے میں آنے والوں کیلئے جامع پالیسی ہونی چاہیے
الجزیرہ ویب ڈیسک
بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر آغا عمر احمد زئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور آئین سے بالا تر کسی کو نہیں ہونا چاہیے قیام پاکستان میں سب سے زیادہ قربانیاں بلوچ قوم نے دی ہیں، مزاحمت ترک کرکے قومی دھارے میں آنے والوں کیلئے جامع پالیسی ہونی چاہیے۔
بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہوگا، اس کےلئے وفاق میں بھی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 5 ہزار طلباءگرےجویٹ ہورہے ہیں، انہیں روزگار فراہم کرنا ہے تاکہ وہ گمراہی کے راستہ پر نہ جائیں، پہلے ہی ملک اور حکومت معاشی بحران سے دو چار ہے، اس کے تدارک کےلئے اقدامات اٹھانا ہونگے تاکہ نوجوانوں کو روزگار دیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی حکومت سے بھی بات چیت کرینگے کےونکہ ہمارے خاندان نے روز اول سے ہی قربانیاں دی ہیں اور محمد علی جناح کو ریاست قلات میں آمد پر سونے اور چاندی میں تولا گیا
اور اس وقت ملک کو درپیش مالی مسائل کے حل کےلئے فنڈز دیے اور مسلم لیگ کو ہمارے خاندان نے سپورٹ دی، ہمارے خاندان اور بلوچ قوم نے اس ملک کےلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، اس وقت مثبت پالیسی بنا کر قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔