اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ہر کسی کا ذاتی انتخاب ہے، اگر کسی کو لگتا ہے کہ کاسمیٹک سرجری کرانے سے اس کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا یا کام میں بہتری آئے گی اور آپ خود کے بارے میں بہتر محسوس کریں گے تو ضرور کروائیں۔
انہوں نے دیگر اداکاروں کے حوالے سے کہا کہ ان کے بال ہیں اور چہرہ بھی ان ہی کا ہے، وہ چاہیں جو مرضی کریں ان کے ساتھ۔
کبریٰ خان نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر زیادہ چیزیں پوسٹ نہیں کرتی، مجھے نہیں لگتا کہ لوگوں کو میرے بارے میں زیادہ کچھ جاننے کی ضرورت ہے، اور نہ ہی میں ابھی اتنی بہادر ہوئی ہوں کہ لوگوں کی تنقید کا جواب دے سکوں۔