پاکستان میں اغوا برائے ووٹ جیسی صورتحال،پارلیمنٹ ہاؤس میں جو سرکس ہونے جا رہا وہ دیکھنے آیا ہوں، اختر مینگل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں جو سرکس ہونے جا رہا ہے وہ دیکھنے آیا ہوں۔پارلیمنٹ میں صحافیوں سے رسمی گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ ہمارا اپنے سینیٹرز سے کوئی رابطہ نہیں، ہم اپنے سینیٹرز کو ڈھونڈنے آئے ہیں اور ہم نے دونوں سینیٹرز کے لاجز دیکھے ہیں لیکن وہاں نہیں ہیں۔سربراہ بی این پی مینگل کا کہنا تھا کہ دونوں سینیٹر جاتی امرا، بلاول ہاؤس اور آبپارہ میں ہوسکتے ہیں لیکن اس وقت بنی گالا میں تو بلکل نہیں ہو سکتے۔