Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زرغون سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت

 الجزیرہ ویب ڈیسک

کوئٹہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بلوچستان میں مارگیٹ کے علاقے زرغون میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

پی ایم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاک فوج کے شہید جوانوں بشمول سپاہی ضمیر احمد، سپاہی مدثر اور لانس نائیک عبدالقدیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے شہدا کے بلندی درجات کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.