کوئٹہ میں لوکل بس مالکان نے بسیں مختلف شاہراہوں پر کھڑی دیں ٹریفک کا نظام درہم برہم ۔تفصیلات کے مطابق لوکل بس مالکان نے احتجاجا ً بسوں کو سرکلر روڈ، زرغون روڈ، امداد چوک پر کھڑا کردیا جس کے بعد کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ،بسوں کے کھڑے ہونے کی وجہ سے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ سڑکوں کر رش لگا رہا ، صورتحال کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریز کیا گیا جبکہ لوکل بس مالکان نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے لوکل بسوں کو کالون روڈ پر بسیں کھڑی کرنے سے روکنے پر بس مالکان نے احتجاج کا اعلان کیا تھا