ڈاکٹر بہار شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کی رہائی کے بعد حکومتی انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت۔
الجزیرہ ویب ڈیسک
گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کے عدالت سے رہائی کے احکامات جاری ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے تی ایم پی او کے تحت ایک ماہ جیل میں نظر بند رکھنے کے احکامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مسائل کو حل کرنے کے بجائے انتقامی کاروائیوں پر اترنے والی حکومت کو ان معتصبانہ کاروائیوں پر کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ڈاکٹرز کے گھروں پر چھاپے چادر اور چار دیواری کی تقدس کو پامال کرنا ڈاکٹرز کو عدالتی احکامات کے باوجود حبس بے جا میں رکھنا اور ان کے فیملیز کو ٹارچر کر کرنے کے مرتکب نااہل وزیر صحت اور سیکرٹری کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے ایمرجنسی میٹنگ میں اگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور تمام اقدامات کی ذمہ داری وزیراعلی بلوچستان اور نااہل وزیر صحت پر ہوگی گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان پاکستان بھر میں سروسز کی معطلی، ایمرجنسی سروسز سے بائیکاٹ، اور ریڈزون ریلی سمیت تمام آپشنز پر مشاورت اور غور کیا جائے گا.
ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان