Ultimate magazine theme for WordPress.

فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری،

مفت راشن کی تقسیم اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0

 

حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ لوگوں کے جانی و مالی نقصان کے ساتھ ذریعہ معاش کو بھی نقصان پہنچنے سے غذائی قلت اور غربت میں اضافہ ہوا ہے- ان حالات

کے پیش نظر اور لوگوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان آرمی کی جانب سے سیلاب ذدہ علاقوں میں مفت راشن تقسیم کیاجا رہا ہے۔
بلوچستان کا ضلعہ لسبیلہ اور دیورجی جو بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ذیادہ متاثر ہوا ہے یہاں پاکستان آرمی کی جانب سے راشن کے 575 تھیلے مستحقین میں تقسیم کیے گئے ہے۔ راشن کے ایک تھیلے میں آٹا، چاول، دالیں، خودنی تیل، خشک دودھ اور پتی وغیرہ شامل ہے.اس کے علاوہ پاکستان آرمی کی جانب سے 172 خیمے اوتھل میں سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے گئے ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے سیلاب متاثرین کو صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اوتھل کی تحصیل موذہ بھمبری میں 3 فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیاگیا ہے۔ جہاں مریضوں کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کی گئی ہے۔
پاکستان آرمی کے اہلکار سیلاب سے متاثرہ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کے لیے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور مقامی افراد نے جذبہ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کیا.

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.