کوئٹہ (الجزیرہ ویب ڈیسک) مختلف حادثات و واقعات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ کے نواحی علا قے سبی روڈ پیر سائی پمپ کے علا قے میں ٹریکٹر کی ٹکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔ ریسکیو ذرا ئع کے مطابق گزشتہ روز سبی روڈ پیر سائی پمپ کے علا قے میں ٹریکٹر کی ٹکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے جن کی نعش کو شناخت کیلئے سول ہسپتال کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے۔ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کوئٹہ روڈ پر ٹو ڈی کار اور موٹرسائیکل میں تصادم بچہ جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ بدھ کو نقیب اللہ ولد نذر محمد قوم سلیمان خیل اور نذرمحمد اپنی موٹر سائیکل پر جاریے تھے کہ تیز رفتار ٹوڈی کار کی ٹکر سے نقیب اللہ جاں بحق جبکہ نذر محمد زخمی ہوگیا زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔