Ultimate magazine theme for WordPress.

حکومت سیلاب متاثرین کی امداد اور مکمل بحالی تک چھین سے نہیں بیٹھے گی،فرح عظیم شاہ

0

کوئٹہ (الجزیرہ ویب ڈیسک) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی امداد اور مکمل بحالی تک چھین سے نہیں بیٹھے گی۔سیلاب کی تباہ کاریوں سے جانی ومالی نقصانات کے ساتھ ساتھ صوبے کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنی محدود وسائل کے باوجود سیلاب متاثرین کی بہتر انداز میں مدد اور بحالی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی کیلئے بلوچستان فلڈ ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن فنڈ قائم کردیا ہے۔ جس میں صوبائی کابینہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ جمع کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ صوبائی سرکاری ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے فنڈ کا اکاؤنٹ ہیڈ G12141 کے تحت اندرون و بیرون ممالک سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے عطیات اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور نیشنل بنک پاکستان کی کسی بھی برانچ اور خزانہ دفاتر میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبے کے مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں اور حکومت کی جانب سے قائم ریلیف فنڈ میں امداد کریں تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی ممکن ہوسکے جبکہ حکومت ان امداد کی منصفانہ تقسیم کو ہر صورت یقینی بنائیگا۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.