Ultimate magazine theme for WordPress.

معاشرتی تناؤ کی وجہ سے دماغی امراض میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے . عبداللہ خان

0

کوئٹہ، 17 جنوری ، سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے بدھ کو یہاں بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیھورل ساٸنسز(BIPBS) کا دورہ کی ادارے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر حضرت علی خان نے سیکرٹری صحت کو ادارے کی مجموعی کارکردگی سے متعلق آگاہی دی اور مختلف شعبوں کا معائنہ کروایا اور بتایا کہ انسٹیٹیوٹ میں ایمرجنسی یونٹ، آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ ، نفسیاتی یونٹ ، فیملی کونسلنگ ، بحالی کا مرکز اور دیگر خصوصی شعبے مکمل طور پر فعال ہیں

 

سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے ادارے کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی تناؤ کی وجہ سے دماغی امراض میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیھورل ساٸنسز بلوچستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جو ذہنی صحت کی دیکھ بھال کی طبی خدمات فراہم کررہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں عوام کی کثیر تعداد کسی نہ کسی قسم کی ذہنی بیماری میں مبتلا ہے دماغی صحت کی حالتوں میں مبتلا افراد میں سے صرف چند فیصد ہی مناسب طبی مدد حاصل کر پاتے ہیں

انہوں نے کہا کہ نفسیاتی مساٸل سے دوچار مریضوں کو معمولات زندگی کی جانب لوٹانے کے لئے کونسلنگ ایک موثر زریعہ ہے صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے عمومی امراض کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے، دماغی امراض ڈپریشن ، شیزو فرینیا سمیت مینٹل ہیلتھ سے متعلق عوام میں شعوری آگاہی کی ضرورت ہے

 

معاشرے میں موبائل فون اور کمپیوٹر کا بے تحاشہ استعمال بھی ذہنی صحت سے وابستہ مختلف مسائل کا باعث بن رہا ہے، ذہنی طور پر متاثرہ افراد کی کونسلنگ اور بحالی کے لیے بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف سائیکاٹری کی کارکردگی قابل ستاٸش ہے سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے علاج معالجے اور بحالی کے لیے مربوط انداز میں کوششیں جاری رکھی جائیں گی اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری صحت بلوچستان حمید زہری اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.