Ultimate magazine theme for WordPress.

سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف مہم کے تمام کرداروں کی گرفتاریوں کا فیصلہ

0

کوئٹہ(آن لائن:الجزیرہ ویب ڈیسک)لسبیلہ ہیلی کاپٹر واقعے میں پاک فوج کے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے تمام کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق تفتیشی اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا مہم کے کرداروں کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے تمام کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ گھنانی مہم چلانے والوں سے تفتیش کے نتیجے میں ان کے سرپرستوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں کچھ بھارتی اکانٹس بھی استعمال کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ سیاسی جماعت پی ٹی آئی کیکارکنوں کی جانب سے پاک فوج کے خلاف مہم چلائی گئی اور پاک فوج کے خلاف شروع کی گئی مہم میں بھارتی سوشل میڈیا اکانٹس نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم شروع ہونیکیبعد بھارتی سوشل میڈیا اکانٹس بھی اس مہم میں شامل ہوگئے اور اب تک کی تحقیقات کے مطابق 17 بھارتی اکانٹس نے اس سوشل میڈیا مہم میں حصہ لیا، بھارتی سوشل میڈیا اکانٹس نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی میں بھرپور حصہ لیا۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق مہم میں شامل سیاسی جماعت کیکارکنوں کے ویڈیو بیانات پہلے ہی منظرعام پر آچکے ہیں، مہم کے پیچھے چھپے دوسرے کرداروں اور ان کے ہینڈلرز تک بھی پہنچاجارہا ہے اور دیکھاجارہاہیکہ بھارتی اکانٹس کینام پرکچھ اکانٹس پاکستان سے تو نہیں چل رہے تھے۔خیال رہیکہ گزشتہ دنوں لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا، کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ہیلی کاپٹرکا ملبہ موسی گوٹھ سے ملا تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں سوار کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔ہیلی کاپٹر حادثیکے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے منفی مہم چلائی گئی تھی جس کی پاک فوج نے شدید مذمت کی تھی جبکہ حکومت نے منفی سوشل میڈیا مہم کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا اور ایف آئی اے اور آئی ایس آئی کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جو واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.