وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقوں کولپور، کردگاپ اور نوشکی میں فورسز کی کارروائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن معصوم شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر خطے کا امن و امان تباہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں۔

