Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

پاکستان پوسٹ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیاں، اسعد محمود نیب کے دوسرے نوٹس پر بھی پیش نہ ہوئے

پاکستان پوسٹ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی طلبی کے باوجود سابق وفاقی وزیر اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اسعد محمود دوسرے کال اپ نوٹس پر بھی پیش نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے اسعد محمود کو 10 نومبر کو عدم پیشی کے بعد 13 نومبر کو دوبارہ طلب کیا تھا۔ اس سے قبل اسعد محمود کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا تھا، تاہم نیب نے اسے ناکافی اور غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔

اسعد محمود کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دورِ حکومت میں وزیر مواصلات کی حیثیت سے پاکستان پوسٹ میں بھرتیوں کے معاملے پر طلب کیا گیا تھا۔ نیب نے 4 ہزار 252 بھرتیوں کے حوالے سے جواب طلب کیا تھا، جبکہ منظور شدہ آسامیوں کی تعداد 2 ہزار 646 بتائی گئی تھی۔

نیب کے نوٹس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ بھرتیاں کابینہ کی ہدایات کے برخلاف کی گئیں۔ تحقیقات میں مستقل بنیادوں پر بھرتیوں، سیاسی وابستگیوں، مبینہ جعلی دستاویزات، عمر کی مقررہ حد سے تجاوز اور ڈومیسائل کوٹے کی خلاف ورزیوں سمیت مختلف پہلو شامل ہیں۔

نیب کی جانب سے ان الزامات کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.