منگچر:منگچرکے علاقے میں روڈ ایکسیڈنٹ میں جمعیت کے 3ورکر جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قلات الیکشن آفس سے واپس آتے ہوئے مرجان کے علاقے میں جمعیت علماءاسلام کے ورکروں کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں 3ورکر جاں بحق جبکہ2ورکر مولوی عزیز اللہ قریشی اور اعجاز ابابکی زخمی ہوگئے۔