ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں باکسنگ کے مختلف کیٹگری کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا
کوئٹہ (الجزیرہ ویب ڈیسک) 34 ویں نیشنل گیمز میں شامل باکسنگ کے ایونٹ کے پہلے روز 13میچز کھیلے گئی
تفصیلات کے مطابق ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں باکسنگ کے مختلف کیٹگری کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا 48کلو گرام میں نیوی کے زوہیب رشید نے پولیس کے عبدالباری آرمی کے محمد فہیم نے ایچ ای سی کے محمد ظفر کو شکست دی جبکہ 51 کلو گرام کی کیٹگری میں نیوی کے احد رشید نے بلوچستان کے قدرت پی اے ایف کے امیر حمزہ نے پنجاب کے محمد شکیل کو آرمی کے طلحہ نے ایچ ای سی کے منیر جبکہ ریلوے اسامہ نے اسلام آباد کے سعد شفیق اللہ کو شکست دی جبکہ 54 کلو گرام کی کیٹگری میں ایچ ای سی کے اشرف خان نے پولیس کے محمد زبیر کو پی اے ایف کے مہروز نے ریلوے کے شمس کو پنجاب کے ثمنا رحمان نے کے پی کے کے عبدالمجید کو پولیس کے سکندر مرزا نے سندھ کے جہانزہب کونیوی کے اورنگزیب نے بلوچستان کے امین اللہ جبکہ آرمی کے ذاکر جسین نے پی اے ایف کے محمد دانیال کو شکست دی آج اتوار کے روز بھی باکسنگ کے مقابلے ایوب اسٹیڈیم میں جاری رہیں گئے