صحافیوں نے جام شہادت نوش کر کے حق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس
صحافتی ذمہ داریوں کے دوران 45سے زائد صحافی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے ہیں بے
کوئٹہ(آن لائن: الجزیرہ ویب ڈیسک)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے رہنماوں نے کہا کہ شہدا صحافت نے اپنے فرائض کے انجام دہی میں جو قربانیاں دی ان قربانیوں نے آزادی صحافت کی تحریک نئی روپ پھونکی مشکل حالات میں قلم کی حرمت کے لئے جان قربان کرنے والے ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ان خیالات کا اظہارناشناس گروپ آف پبلیشرز کے زیر اہتمام آٹھ اگست کے سانحہ میں شہید ہونے والے صحافی شہزاد یحی،محمود خلجی، و بلوچستان کے شہدا صحافت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ صدر عرفان سعید،ناشناس گروپ آف پبلیشرز کے سرپرست اعلی و پی ایم سی بلوچستان چیئرمین ڈاکٹر ناشناس لہڑی،بی یو جے کے جنرل سیکرٹری منظور احمد،کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند،سیکرٹری جنرل بنارس خان، پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکرٹری ایوب ترین،سابق صدر کوئٹہ پریس کلب سنئیر صحافی رضا الراحمن،سنئیرصحافی مصطفی ترین،پی ایم سی بلوچستان کے صدرغلام جیلانی شاد،بلوچستان ایڈیٹر فورم کے صدر غلام مرتضی ترین، پریس سیکرٹری مدثر ندیم ویگر نے ناشناس گروپ آف پبلیشرز کے زیر اہتمام آٹھ اگست کے سانحہ میں شہید ہونے والے شہزاد یحی، محمود خلجی و بلوچستان کے شہدا صحافت کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی مشکل حالات کے باوجود حق و سچ کی آواز اٹھانے کی پاداش میں پرتشدد رویوں کاشکار ہورہے ہیں صحافتی ذمہ داریوں کے دوران 45سے زائد صحافی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے ہیں بے شمار قربانیوں کے باوجود آج بھی ہم بلوچستان میں صحافتی اصولوں کے عین مطابق قلم کی حرمت کی جدوجہد کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم اپنے شہدا اور انکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے انھوں نے اپنے خون سے جو ہمارے لئے راہ متعین کی وہ ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے اور اس راہ پر چلتے ہوئے
مظلوموں کی آواز بننا ہم اپنا فریضہ سمجھتے ہیں بلوچستان کے صحافیوں نے جام شہادت نوش کر کے حق کیلئے آواز بلند کی ہم اپنے دوستوں کو کھبی نہیں بھولیں گے ہمیں متحدہوکر انکی جدوجہد کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھانا ہے اس موقع پر شہدا صحافت کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔