صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر شتی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومتی و انتظامی امور سمیت ضلع خضدار اور ضلع سوراب میں حالیہ انتظامی تبدیلیوں کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا ملاقات کے موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، سابق ایم پی اے شاہینہ کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔


