Ultimate magazine theme for WordPress.

پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے اعلان سے متعلق موجودہ اتحادی حکومت عجلت کا مظاہرہ کررہاہیں: میر محمود خان بادینی

0

کوئٹہ(ویب ڈیسک)مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے مرکزی ترجمان میر محمودخان بادینی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان سے متعلق موجودہ اتحادی حکومت عجلت کا مظاہرہ کررہاہیں جوناقابل برداشت ہیں

عالمی منڈیوں میں روزانہ کی بنیادوں پر قیمتوں میں عرصہ سے کمی پرکمی ہورہی ہے لگتا ہے ہمارے حکمرانوں کو عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی راس نہیں آرہا ہے جس سیصاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں جوبھی جمہوریت کے نام پر اقتدار کی کرسی پر بیٹھایا جاتا ہے تو اسکا مزاج اشرفیہ کی سی ہوجاتاہیں،

خداراہ جس تناسب سے عالمی ریٹ کوجواز بناکر قیمتوں میں باربار اضافہ کیاگیا اب بھی عالمی ریٹ کو مدنظر رکھ کر قیمتوں میں وافر مقدار میں کمی کا اعلان کیا جائے ہمارے ملک کی بیشتر آبادی متوسط طبقے اور غریب سے غریب تر ہیں،

بقول موجودہ اتحادی حکومت کے کہ ہمارے ملک میں موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار سابق وزیراعظم اوراسکارجیم ہیں اگر نقصان پہنچا نیوالے معلوم دار ہیں تو پھر انکو کٹہرے میں کھڑا کرکے ان سے ازالہ کیاجائے بجائے اسکے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے سارانزلہ ٹرانسپورٹرزاورمہنگائی سیتنگ عوام پرڈالاجائے لہٰذا موجودہ اتحادی حکومت قیمتوں میں کمی کرکے اپنے کو حقیقی طور پر عوامی نمائندے اورجمہوریت پسند لیڈر شپ کی حکومت ثابت کریں۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.