وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پر عمل درآمد اور پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس
کوئٹہ، (الجزیرہ ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پر عمل درآمد اور پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس
اجلاس میں وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لئے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجراء میں سست روی کی نشان دہی،
وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور بلیدی نے وزیر اعلٰی کو صورتحال پر بریفنگ دی
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا فوری طور پر وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ
تمام محکمے وفاقی منصوبوں کی فنڈز کے اجراء کی تفصیل فراہم کریں ، وزیر اعلٰی بلوچستان کی ہدایت
کچھی کینال سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء میں تاخیر پر مفصل خط وزیر اعظم کو بھیجیں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی، وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، وزیر انڈسٹریز سردار کوہیار خان ڈومکی، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی شرکت
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب الدین، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبدالباسط، پرنسیپل سیکرٹری بابر خان سمیت تمام محکموں کے سیکرٹریز کی شرکت
محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد عمل درآمد اور پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تمام ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تمام محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے ٹائم لائن کا تعین کردیا، بروقت عمل درآمد کی سختی سے ہدایت
رواں سال جون سے قبل 90 فیصد منصوبوں پر کام مکمل کیا جائے، وزیر اعلیٰ کی ہدایت
محکمہ خزانہ منظور شدہ منصوبوں کے لئے بلا تاخیر فنڈز کے اجراء کو یقینی بنائے ، وزیر اعلٰی بلوچستان
فنڈز کے اجراء میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے فنانس کے رائج الوقت قوانین کو بہتر بنایا جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فنڈز کے اجراء سے متعلق قوانین کو بہتر بنانے کے لئے کمیٹی قائم کردی
صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،
کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، سیکرٹری مواصلات، سیکرٹری آئی ٹی ، پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر شامل ہوں گے
کمیٹی ایک ہفتے میں جامع سفارشات مرتب کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محکمہ صحت کی سروسز کی بہتری کے اقدامات پر اظہار اطمینان، ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت
نصیر آباد میں گمبٹ کی طرز پر منظور شدہ اسپتال کی تعمیر کا جلد افتتاح کیا جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان کا محکمہ صحت کو حکم
فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے منصوبوں سے متعلق وزیر اعلیٰ کے استفسار پر حکام تسلی بخش جواب نہ دے سکے ، وزیر اعلیٰ کا اظہار برہمی
اعلیٰ سطحی اجلاس میں بغیر تیاری کیا کرنے آئے ہیں ؟ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محکمہ جنگلات کے افسران سے سوال
غیر سنجیدگی باعث افسوس ہے چیف سیکرٹری بلوچستان ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کریں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا پریس کلب تربت اور پریس کلب جعفر آباد کے تمام ترقیاتی فنڈز کے فوری اجراء کا حکم
دونوں پریس کلبز رواں سال جون تک مکمل کئے جائیں ، وزیر اعلٰی بلوچستان کا حکم
بلوچستان کے بیشتر مسائل پی ایس ڈی پی بک کو درست کرکے حل کئے جاسکتے ہیں، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
پی ایس ڈی پی کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے تو بیشتر مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان
پی ایس ڈی پی میں شفافیت لاکر پائیدار اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ترقیاتی منصوبے یقینی بنائیں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان
بلوچستان کے عام آدمی کی بہتری کیلئے عملی کام کرنا ہے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
عام آدمی کی حکومت سے بہت سی امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں، کابنیہ اور افسران نے عملی کام کرکے عوام کے مسائل کا ادراک کرنا ہے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں عوام ہمارے ان اقدامات کو یاد رکھیں گے جو مفاد عامہ کے لئے ہوں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان
آئندہ بجٹ میں سو فیصد منظور شدہ اسکیموں کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا، وزیر اعلٰی بلوچستان
اقلیتوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے جامع منصوبے تجویز کئے جائیں، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی