ہم عنقریب جمعیت علماء اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کررہے ہیں جس میں آئیندہ کالائحہ طے کرینگے اور اپنا موقف دینگے ۔ سینیٹر مولانا عبد الغفورحیدری کا قلات میں میڈیا سے گفتگو
2024 کے انتخابات نے نئی تاریخ رقم کی ہے سینیٹر مولانا عبد الغفورحیدری انتخابات میں قومی لیڈروں کو ہروایا گیا.
ور ایسے لوگوں کو جتوا یا گیا جنکا حلقے میں نام تکا نہیں تھا.عین الیکشن کے دن موبائل سروس کو بند کردیا گیا . الیکشن کمیشن کیوں اتنا بے بس رہا ۔
پاکستان میں الیکشن کمیشن نے نئی روایتیں قائم کی ہیں . 2013 ۔2018 اور 2024 کے انتخابات میں آیسے لوگوں کو جتوایا گیا جن کو حلقے کے لوگ جانتے تک نہیں .
الیکشن کمیشن اس بات پر تلی ہوئی ہے کہ قوم کو منتخب حکومت نہیں دینی بلکہ ایسی حکومت دینی ہے جو شو پیس کا کردار ادا کرے