کوئٹہ شہر میں گیس کمپریسر بیچنے والوں کے خلاف کاروائی
کوئٹہ شہر میں گیس کمپریسر بیچنے والوں کے خلاف کاروائی51 کمپریسر ضبط کرکے 3 دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا
کوئٹہ(الجزیرہ ویب ڈیسک)ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
اس موقع پر اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے محکمہ گیس کے اہلکاروں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف دکانوں سے 51 کمپریسر ضبط کرکے 3 دکانداروں کو گرفتار کیا اسی طرح اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے بھی مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 42 کمپریسر ضبط کرلیے اور 3 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعدبن اسد نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں گیس کمپریسر مافیا کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر ہونگی اور کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔