Ultimate magazine theme for WordPress.

کوئٹہ، موٹرسائیکل چھیننے والے گینگ گروہ کے 5ملزمان گرفتار، قبضے سے اسلحہ،پسٹل برآمد

0

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پولیس تھانہ زرغون آباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھیننے والے گینگ گروہ کے 5ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ،پسٹل برآمدکرلیاہے۔

پولیس کے مطابق کافی عرصے سے ایک گینگ سرگرم تھا جو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سنیچنگ اور چوریاں کرتے تھے جس پرایس ایچ او زرغون آباد کرم خان کاکڑ اور دیگر عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان حبیب الرحمان،امان اللہ،عرفان اورنعیم کوگرفتارکرلیاہے جن کے 4عدد چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئے یاد رہے کہ مذکورہ ملزمان تھانہ زرغون آباد تھانہ بروری تھانہ صدر کے ایریا میں گن پوائنٹ پر لوگوں سے موٹر ساہکل چھینتے تھے۔

اور موٹر سائیکل چوری کرتے تھے ملزمان سے تھانہ بروری تھانہ صدر تھانہ زرغون آباد کے مقدمات میں موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب ایس ایچ او منظور احمد ترین اور دیگر عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شازمان ولد شاہ جہان کو گرفتار کیا گیا جن سے 5 عدد سنیچ شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔

یاد رہے کہ مذکورہ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تھانہ عبدالخالق شہید تھانہ نیو سریاب تھانہ کچی بیگ تھانہ شالکوٹ کے ایریا میں گن پوائنٹ پر لوگوں سے موٹر ساہکل چھینتے تھے۔ملزم سے تھانہ عبدالخالق شہید تھانہ نیو سریاب تھانہ کچی بیگ تھانہ شالکوٹ کے مقدمات میں موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔مزید تفتیش جاری ہے

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.