Ultimate magazine theme for WordPress.

ہم کسی صورت صوبے کے پرامن صورتحال کو سبوتاژنہیں ہونے دیں گے،گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ

0

کوئٹہ(این این آئی) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ڈسٹرکٹ پشین اور قلعہ سیف اللہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت صوبے کے پرامن صورتحال کو سبوتاژنہیں ہونے دیں گے،انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ عام انتخابات کے پرامن عمل کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بروقت اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں گورنر بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پشین اور قلعہ سیف اللہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی تمام طبی سہولیات فراہم کریں انہوں نے بم دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.