Ultimate magazine theme for WordPress.

جمعیت علماء اسلام جب بھی اقتدار میں آئی ہے عوام کے امنگوں پر پورا اتری ہے . حافظ حمداللہ

0

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ حمداللہ نے کہا کہ 8 فروری تک آرام سے نہیں بیٹھنا دن رات ایک کرکے ڈور ٹو ڈور ورک جاری رکھیں ان شاء اللہ فتح جمعیت علماء اسلام کی ہوگی اور مخالفین کو منہ کو کھانی پڑیگی ہم نے جمہوری انداز میں مقابلہ کرنا ہے اور جیت کر دیکھانا ہے

انہونے مزید کہا کہ عوامی رابطہ کو تیز کیاجائے اور گھرگھر جماعت کا پیغام پہنچائیں کہ جمعیت علماء اسلام کا نصب العین اتفریق انسانیت کی خدمت ہے اور ہم انشاء اللہ جیت کر بلاتفریق عوام کی خدمت کریں کوئی طبقہ احساس کمتری کا شکار نہ ہو انشاء اللہ جو ووٹ نہیں دینگے ان کی بھی خدمت کریں گے ہم نے عوام میں جانا ہے اور عملی میدان میں کردار کا لوہا منوانا ہے جمعیت علماء اسلام جب بھی اقتدار میں آئی ہے عوام کے امنگوں پر پورا اتری ہے اور آئندہ بھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے.

ان خیالات کا اظہار نورزئی چوک پر انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے جمعیت علماء اسلام حلقہ پی بی 40کے نامزدامیدوار حلقہ مولوی رحیم دین ایڈوکیٹ آزاد امیدوار صالح محمد نورزئی حافظ مسعوداحمد کمانڈرحاجی فضل محمد نورزئی نے بھی خطاب کیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی صالح محمد نورزئی نے کہا کہ آج میں نہ صرف دستبرداری کا اعلان کرتاہوں بلکہ اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام پاکستان میں شمولیت کا اعلان کرتاہوں اور جس طرح اپنے لئے کمپین چلارہا تھا اسی طرح اب جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نامزدامیدوار مولوی رحیم الدین ایڈوکیٹ کے کمپین چلائینگے اور 8 تاریخ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انشاء اللہ فتح جمعیت علماء اسلام کی ہوگی اور کتاب کی ہوگی۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.