Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

جھالاوان میڈیکل کالج کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری

صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار ڈاکٹر بزن بزنجو کی ملاقات

صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار ڈاکٹر بزن بزنجو نے جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جھالاوان میڈیکل کالج کو درپیش انتظامی و مالی مسائل، کالج کی فعالیت اور زیرِ تعلیم ہاؤس جاب ڈاکٹرز کو درپیش مشکلات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر بزن بزنجو نے صوبائی مشیر کو میڈیکل کالج کی موجودہ صورتحال، درپیش مالی مشکلات اور ہاؤس جاب ڈاکٹرز کے مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جھالاوان میڈیکل کالج کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ان شعبوں کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیکل کالج کی فعالیت، فیکلٹی اور دیگر ملازمین کی جائے تعیناتی پر موجودگی اور تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ طلبہ کو معیاری طبی تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.