وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے۔ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لئے دعا گو ہے۔ ان شاءاللہ
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 1, 2022
ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویش ناک ہے، پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لیے دعا گو ہے، ان شاء اللہ۔