Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

خضدار میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

0

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار میں ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کوئی موثر کنٹرول نہ ہونے کے باعث شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں/مقامی مارکیٹ میں ایرانی پیٹرول کی قیمت پاکستانی سپر پیٹرول کی قیمت سے بھی آگے نکل گئی ہےعوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خضدار میں ایرانی پیٹرول 280 روپئے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہےاس صورتحال نے عام شہریوں سے سستے ایندھن کا سہارا چھین لیا ہےشہریوں کے مطابق دیگراضلاع میں اسی ایرانی پیٹرول کی قیمت 220 روپئے مقرر ہےلیکن خضدار کے عوام کو اس رعایت سے مکمل طور پر محروم رکھا گیا ہےعلاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گاعوام کا مطالبہ ہے کہ خضدار میں بھی ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو دیگر علاقوں کے برابر لایا جائےتاکہ غریب اور متوسط طبقے کوسستی ریلیف مل سکے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.