Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

نال، منشیات کے کاروبار میں اضافہ نوجوان نسل کی مستقبل داﺅں پر لگ گئی 

0

 

نال (آن لائن) گرد و نواح میں منشیات کے کاروبار میں اضافہ، نوجوان نسل متاثرنال اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر منشیات کے کاروبار میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس پر عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق منشیات کی آسان دستیابی کے باعث نوجوان نسل اس لعنت کی لپیٹ میں آ رہی ہے، جس سے ان کی صحت، تعلیم اور مستقبل بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ اگر بروقت مو¿ثر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مسئلہ مزید سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاو¿ن کیا جائے، ان کے نیٹ ورک کو ختم کیا جائے اور نوجوانوں کو اس ناسور سے بچانے کے لیے مو¿ثر آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.