لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور محمد نوید کو حراست میں لے کر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی صدر سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ حادثے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی لیا جا رہا ہے۔
