امریکا اور اسرائیل کو جنگ کی قیمت چکانا ہوگی، ایران کسی بھی نئی غلطی کا فیصلہ کن جواب دے گا، ابراہیم عزیزی
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو جنگ کی قیمت چکانا ہوگی اور ایران دشمن کی کسی بھی نئی کارروائی کا فیصلہ کن جواب دے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خطے سے قیمت اور ہرجانہ ادا کیے بغیر جانے نہیں دے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی غلطی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

